آب کوثر
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - بہشت کی نہر یا حوض کا پانی جو کوثر کے نام سے مشہور ہے، (مجازاً) شفاف اور لطیف پانی یا مشروب۔ اب تو مل جائے وہ خوش منظر و قانی پانی آب کوثر بھی خجالت سے ہو پانی پانی ( ١٩٤١ء، رفیع (مرزا طاہر)، مرثیہ، (قلمی نسخہ)، ١٣ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آب' کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم 'کوثر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر